قلات

قلات کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب

Read Time:55 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: سیکیورٹی فورسز نے قلات کے قریب قومی شاہراہ این-25 پر دہشتگردوں کی جانب سے عوامی آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے 23 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے اغوا، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کے لیے این-25 پر ایک چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 کاریں بھی برآمد کی گئیں۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی قبضے میں لے لیا۔

دریں اثنا، خاران میں دہشتگردوں نے ایک مسافر گاڑی کو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے ذریعے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 10 مزدور زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
مراکش Previous post مراکش نے قومی ’’ادارتی‘‘ پورٹل کا نیا ورژن متعارف کرا دیا