بابر اعظم کے استعفے کے بعد قومی وائٹ بال ٹیم کے اگلے کپتان کے لیے تین نام زیر غور
لاہور، یورپ ٹوڈے: بابر اعظم کے قومی وائٹ بال ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد، ٹیم کے اگلے کپتان کے انتخاب کے حوالے سے تین ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ اس معاملے میں ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل، جارح مزاج اوپنر فخر زمان اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا کے نام سامنے آئے ہیں۔
سعود شکیل کو حال ہی میں بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں محمد رضوان کی جگہ بطور نائب کپتان مقرر کیا گیا تھا، جبکہ فخر زمان پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی قیادت کا تجربہ رکھتے ہیں۔
البتہ، آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے ابھی تک ڈومیسٹک سطح پر قیادت کے فرائض انجام نہیں دیے ہیں، تاہم ان کی صلاحیتوں کو بھی مدنظر رکھا جارہا ہے۔
نئے کپتان کا فیصلہ جلد متوقع ہے، جس سے پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کی مستقبل کی قیادت کا تعین ہوگا۔