وزیراعظم

صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 13 اکتوبر کو طلب کرنے پر اتفاق

Read Time:39 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہفتے کے روز ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر سینیٹر احد چیمہ وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

صدر مملکت کی معاونت سینیٹر شیری رحمان، سید نوید قمر، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم نے کی۔

ملاقات کے دوران اتفاق کیا گیا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس منگل، 13 اکتوبر کو منعقد کیے جائیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
ترکمانستان Previous post ترکمانستان: قربان قلی بردی محمدوف کی شرکت میں آرچمان ہیلتھ ریزورٹ کے جدید علاجی مرکز کا افتتاح
دفاعی Next post مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن و استحکام کی ضمانت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر