
وزیراعظم شہباز شریف سے مکہ ڈیفنس الائنس کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، سعودی عرب کے دفاع کی مکمل حمایت کا اعادہ
اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مکہ ڈیفنس الائنس کے پہلے سیکریٹری جنرل جنرل (ر) نعمان محمود نے ملاقات کی، جس میں علاقائی امن و استحکام اور دفاعی و تزویراتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل (ر) نعمان محمود کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ مکہ امن معاہدہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کی جانب ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور دفاع کے لیے اس کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور سعودی عرب کے اپنے دفاع کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم کو دفاعی اور تزویراتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مرتب کی گئی حکمتِ عملی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
ملاقات میں دفاعی تعاون کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے باہمی روابط اور اشتراکِ عمل کی اہمیت پر زور دیا گیا۔