اسموگ

لاہور میں اسموگ کی روک تھام کے لیے مصنوعی بارش کا فیصلہ

لاہور، یورپ ٹوڈے: پنجاب کے دارالحکومت میں اسموگ کی روک تھام کے لیے مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اسموگ کی روک تھام اور بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے لاہور کی انتظامیہ نے مصنوعی بارش کی تیاری شروع کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسموگ کی روک تھام کے لیے مصنوعی بارش کرنے کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں اور اس مقصد کے لیے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

مزید برآں، آلودگی میں اضافے کی صورت میں بچوں کو اسکولوں میں چھٹیاں دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ لاہور میں مصنوعی بارش پر 35 کروڑ روپے خرچ آئیں گے، جس کی ادائیگی کی منظوری بھی مل چکی ہے۔ مصنوعی بارش کے لیے محکمہ ماحولیات اور موسمیات کردار ادا کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ Previous post امریکی محکمہ خارجہ کا پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات پر بیان
پرابو سبیانتو Next post پرابو سبیانتو کا آٹھویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، عالمی معززین کی موجودگی میں شاندار تقریب