راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی پچز پر کھیل کر مستقبل میں فائدہ ہوگا، جیمی اسمتھ
راولپنڈی، یورپ ٹوڈے: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ نے کہا ہے کہ پاکستان کی پچز پر کھیلنے سے انہیں مستقبل میں فائدہ ہوگا۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جیمی اسمتھ کا کہنا تھا کہ اس ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیتنا بہت اہم تھا۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی پچ پر باؤنس کم اور اسپن زیادہ ہے، اور برصغیر کے دوروں میں ایسی کنڈیشنز متوقع ہوتی ہیں۔ اسمتھ کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ میں اسپنرز کے لیے اتنی سازگار کنڈیشنز نہیں ہوتیں، جس کی وجہ سے ان کنڈیشنز میں کھیلنے کا تجربہ بہت قیمتی ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 267 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، اور جیمی اسمتھ 89 رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے۔