کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن

وزیر دفاع خواجہ آصف سے روسی نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی، یورپ ٹوڈے: روس کے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے راولپنڈی میں وزارت دفاع کا دورہ کیا اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی اور سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) چراغ حیدر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

سول ایوی ایشن Previous post روس کا بیلاروس کے ساتھ سول ایوی ایشن میں تعاون کو بڑھانے کا ارادہ
انڈونیشیا Next post رینی ویدیانتی کا نوجوانوں کے کردار پر زور، انڈونیشیا کے روشن مستقبل کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور