وفاقی

وفاقی ملازمین کے لیے خوش خبری: رینٹل سیلنگ میں اضافے کا منصوبہ تیار

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر ہے کہ وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے سرکاری ملازمین کی ماہانہ رینٹل سیلنگ میں اضافے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ وزارت ہاؤسنگ نے اس اضافے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا ہے، جسے منظوری کے لیے فنانس ڈویژن کو بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، گریڈ ایک سے دس تک کے ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں 100 فیصد اضافہ، گریڈ گیارہ سے سولہ تک کے ملازمین کے لیے 75 فیصد، جبکہ گریڈ سترہ سے بائیس تک کے افسران کے لیے 50 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

مجوزہ فارمولے کے تحت گریڈ ایک اور دو کے اسلام آباد کے ملازمین کے لیے ماہانہ سیلنگ 14058 روپے اور دیگر شہروں کے لیے 13182 روپے مقرر کی گئی ہے۔ گریڈ تین سے چھ کے ملازمین کے لیے اسلام آباد کی سیلنگ 21960 روپے اور دیگر شہروں کے لیے 19308 روپے، جبکہ گریڈ سات سے دس کے لیے اسلام آباد کی سیلنگ 28705 روپے اور دیگر شہروں کے لیے 25693 روپے تجویز کی گئی ہے۔

گریڈ گیارہ سے تیرہ کے ملازمین کے لیے اسلام آباد کی سیلنگ 43302 روپے اور دیگر شہروں کے لیے 37558 روپے، جبکہ گریڈ چودہ سے سولہ کے لیے اسلام آباد کی سیلنگ 54399 روپے اور دیگر شہروں کے لیے 47884 روپے تجویز کی گئی ہے۔ اسی طرح، گریڈ سترہ اور اٹھارہ کے لیے اسلام آباد کی سیلنگ 61720 روپے اور دیگر شہروں کے لیے 53847 روپے مقرر کی گئی ہے۔

وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات فنانس ڈویژن کی رائے کے بعد اس سمری کو حتمی منظوری کے لیے وزیر اعظم کو بھیجے گی۔

لیلا علیوا اور ارزو علیوا کا باکو کے گنجلیک پارک میں شجر کاری مہم میں شرکت Previous post لیلی علیوا اور آرزو علیوا کا باکو کے گنجلیک پارک میں شجر کاری مہم میں شرکت
صدر شی جن پنگ کی پارٹی اسکول کے مطالعہ سیشن میں اصلاحات کو مستحکم انداز میں آگے بڑھانے پر زور Next post صدر شی جن پنگ کا پارٹی اسکول کے مطالعہ سیشن میں اصلاحات کو مستحکم انداز میں آگے بڑھانے پر زور