پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر، 91 ہزار پوائنٹس کا سنگِ میل عبور

کراچی، یورپ ٹوڈے: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل برقرار ہے، اور کے ایس ای 100 انڈیکس 979 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 91,843 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اس تیز رفتار اضافہ کی وجوہات میں وزیراعظم کے حالیہ سعودی عرب اور قطر کے دوروں سے جڑی مثبت توقعات، سعودی عرب سے دسمبر تک مؤخر ادائیگیوں پر 1.2 ارب ڈالر مالیت کے خام تیل کی سہولت کی امید، اور مثبت سرمایہ کاری جذبات شامل ہیں۔

اکتوبر کے دوران 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 9,749 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ریزلٹ سیزن میں کمپنیوں کے مالیاتی نتائج نے بھی کیپیٹل مارکیٹ کی سرگرمیوں پر مثبت اثر ڈالا۔

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور معیشت کے مختلف شعبوں میں استحکام کی عکاسی ہورہی ہے، جس میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور شرح سود میں ممکنہ کمی بھی شامل ہیں، جس سے کاروباری سرگرمیوں میں مزید بہتری کی توقع ہے۔

شہباز شریف Previous post وزیراعظم شہباز شریف کی ویتنامی ہم منصب سے ملاقات، تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ پر اتفاق
جارجیا Next post پولش صدر کے مطابق جارجیائی صدر کو جارجیا میں حالیہ انتخابات میں روسی مداخلت کا کوئی واضح ثبوت نہیں