ظہیر عباس

ظہیر عباس پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن مقرر، اراکین کی تعداد 13 ہوگئی

لاہور، یورپ ٹوڈے: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لیجنڈری بیٹر ظہیر عباس کو شامل کرلیا گیا ہے۔ اس شمولیت کے بعد گورننگ بورڈ میں چیئرمین سمیت اراکین کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ظہیر عباس پی سی بی گورننگ بورڈ کے واحد کرکٹر ہیں اور وہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ظہیر عباس کی شمولیت کو کرکٹ کے حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، کیوں کہ وہ پاکستان کے مایہ ناز بیٹرز میں شمار ہوتے ہیں اور کرکٹ کے شعبے میں گراں قدر تجربہ رکھتے ہیں۔

یہ فیصلہ پی سی بی کی جانب سے کرکٹ کے معاملات میں مزید بہتری اور کرکٹ کی فہم و فراست سے بھرپور رہنمائی حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

شینزو-18 Previous post چین کے شینزو-18 خلائی جہاز کے عملے نے شینزو-19 کے عملے کے ساتھ ہینڈ اوور تقریب منعقد کی
چائے کی پتی Next post چائے کی پتی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری، کم از کم قیمت 1200 روپے فی کلو مقرر