بیرون ملک پاکستانی گروپ نے پی آئی اے کو سوا کھرب روپے میں خریدنے کی پیشکش کر دی
لاہور، یورپ ٹوڈے: بیرون ملک مقیم پاکستانی گروپ “النہانگ” نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کو سوا کھرب روپے سے زائد مالیت میں خریدنے کی پیشکش کر دی ہے۔
گروپ نے 250 ارب روپے کے واجب الادا قرضوں کی ادائیگی کی بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔ اس حوالے سے گروپ نے وزیرِ نجکاری، وزیرِ ہوابازی، وزیرِ دفاع اور دیگر متعلقہ حکام کو ای میل بھیجی ہے۔
النہانگ گروپ نے پی آئی اے کے ملازمین کی چھانٹی نہ کرنے، تنخواہوں میں اضافے اور جدید طیارے شامل کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے، جو کہ پی آئی اے کی بہتری کے لیے ایک مثبت اقدام ثابت ہو سکتا ہے۔