زمبابوے

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج سے شروع ہوگا

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج (اتوار) سے شروع ہوگا، جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 12 بجے کھیلا جائے گا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم حالیہ دنوں میں ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دے کر آئی ہے، جس کے باعث کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور وہ زمبابوے کے خلاف بھی فتح کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب، سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستانی ٹیم کا یہ دورہ زمبابوے ان کا پہلا اسائنمنٹ ہے۔

پاکستان نے اس سیریز میں تین اہم کرکٹرز، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ ان کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی سیریز اب ماضی کا حصہ بن چکی ہے اور یہ سیریز آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہاں بھی جیت کے لیے پرامید ہیں۔

پاکستانی اسکواڈ میں حارث روف اور محمد حسنین کے ساتھ ساتھ شاہ نواز دھانی، احمد دانیال اور عامر جمال کو بھی موقع دیا گیا ہے۔ بیٹنگ لائن اپ میں طیب طاہر کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

اسپنر ابرار احمد اور نوجوان فیصل اکرم بھی ایکشن میں ہوں گے، جبکہ بیٹنگ کا بوجھ محمد رضوان کے ساتھ صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، سلمان علی آغا، عرفان خان نیازی اور حسیب اللہ پر ہوگا۔

اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 62 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں سے پاکستان نے 54 میچز جیتے ہیں، زمبابوے نے 5 میچز جیتے ہیں، اور 2 میچز بے نتیجہ رہے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری Previous post صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کا سیکیورٹی فورسز کو جنوبی وزیرستان اور ضلع خیبر میں کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین
ڈرونز Next post برطانیہ کے اہم فضائی اڈوں کے قریب مشکوک ڈرونز کی موجودگی، امریکی فضائی افواج کی تصدیق