11واں ایئربس

پی آئی اے کے بیڑے میں 11واں ایئربس 320 شامل، پروازوں کے معیار میں مزید بہتری کا عزم

لاہور، یورپ ٹوڈے: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے بیڑے میں 11واں ایئربس 320 AP-BOM نئے انجنوں کے ساتھ شامل کر لیا گیا۔ جدید پینٹ اور کیبن کی تزئین و آرائش کے بعد جہاز کو ہینگر سے رول آؤٹ کیا گیا، جو پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے میں ایک اہم اضافہ ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق، آئندہ چند دنوں میں طویل عرصے سے گراؤنڈ بوئنگ 777 اور اے ٹی آر طیارے بھی فعال بیڑے کا حصہ بن جائیں گے، جس سے پروازوں کے نیٹ ورک میں وسعت اور معیار میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

رواں ہفتے سے قومی ایئر لائن نے اندرون ملک پروازوں میں ان فلائٹ انٹرنیٹ سسٹم متعارف کروا دیا ہے، جو مسافروں میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد مسافروں کو محفوظ اور اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنا ہے۔

پی آئی اے کے سی ای او خرم مشتاق نے کہا کہ فلائٹ شیڈول پر 90 فیصد ریگولیٹری عملدرآمد، آپریشنل بیڑے میں اضافہ اور پراڈکٹ کی بہتری جیسے اقدامات قومی ایئر لائن کی کمٹمنٹ کا حصہ ہیں۔ ان کے مطابق، یہ اقدامات نہ صرف ادارے کی ساکھ میں بہتری کا باعث بنیں گے بلکہ مسافروں کو بہتر سفری تجربہ فراہم کرنے میں بھی معاون ہوں گے۔

آئی سی سی Previous post آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوٹرل وینیو کا معاملہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان طے پا گیا
تائیوان Next post چین کی امریکہ کو تنبیہ: تائیوان کو اسلحہ فراہم کرنے کا سلسلہ فوراً روکا جائے