پارلیمنٹ

جرمن صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر کے نئے انتخابات کا اعلان کر دیا

برلن، یورپ ٹوڈے: بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے صدر فرینک والٹر نے جرمن پارلیمنٹ تحلیل کر دی ہے اور نئے انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں مستحکم حکومت کے قیام کے لیے ضروری تھا۔

صدر فرینک والٹر نے کہا کہ چانسلر اولف شولز کے ساتھ قائم سہ جماعتی اتحاد کے خاتمے کے بعد موجودہ پارلیمنٹ کے تحت حکومت بنانے پر کوئی اتفاق نہیں پایا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

صدر نے مزید کہا کہ ایک مستحکم حکومت اسی وقت ممکن ہے جب اس کے پاس اکثریت ہو، اس لیے نئے الیکشن ملک کے لیے ناگزیر ہیں۔ نئے انتخابات کی تاریخ 23 فروری مقرر کی گئی ہے، جو کہ موجودہ اسمبلی کی مدت ختم ہونے سے 7 ماہ قبل ہوں گے۔

واضح رہے کہ 6 نومبر کو چانسلر اولف شولز نے وزیر خزانہ کو جرمن معیشت کی بحالی کے تنازع پر عہدے سے برطرف کر دیا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ آیا اور وہ اقلیتی حکومت کے طور پر رہ گئے تھے۔

جرمنی کے آئین کے تحت دوسری جنگ عظیم کے بعد پارلیمنٹ خود تحلیل نہیں ہو سکتی، اس لیے صدر کو یہ اقدام اٹھانا پڑا۔ ان کے پاس یہ اعلان کرنے کے لیے صرف 21 دن باقی تھے، اور متعدد سیاسی جماعتوں نے اس فیصلے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔

ایرانی Previous post ایرانی اور چینی وزرائے خارجہ کی بیجنگ میں علاقائی و عالمی امور پر بات چیت
96 فیصد صنعتوں Next post لاہور کی 96 فیصد صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹم نصب، ماحولیاتی تحفظ کے لیے اہم اقدامات