پاک فوج کے ترجمان کی نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں خصوصی نشست

پاک فوج کے ترجمان کی نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں خصوصی نشست

لاہور، یورپ ٹوڈے: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) لاہور کے طلبا اور اساتذہ سے خصوصی ملاقات کی، جس میں انہوں نے کھلے دل سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

نشست کے دوران این سی اے کے طلبا نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف امور پر سوالات کیے۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تفصیل سے جوابات دیے اور پاک فوج کے کردار پر روشنی ڈالی۔

طلبا کا کہنا تھا کہ اس سیشن نے پاک فوج کے حوالے سے ان کے ذہنوں میں موجود کئی شبہات کو دور کرنے میں مدد دی ہے۔ نشست کے اختتام پر اساتذہ اور طلبا نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ غلط معلومات اور غلط فہمیوں کا موثر تدارک کیا جا سکے۔

اس موقع پر پروفیسر شہناز ملہی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ زلزلہ ہو، کورونا ہو یا کوئی اور قدرتی آفت، پوری قوم سب سے پہلے پاک فوج کی طرف دیکھتی ہے، اور فوج نے کبھی قوم کو مایوس نہیں کیا۔

این سی اے کے اساتذہ اور طلبا نے اس خصوصی نشست کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور ایسے مزید مکالموں کی امید ظاہر کی تاکہ تعلیمی اداروں اور ریاستی اداروں کے درمیان مثبت روابط کو فروغ دیا جا سکے۔

محمد علی پاشا Previous post محمد علی پاشا کی نظم “فن کا پیکر” کا تجزیہ
اڑان پاکستان Next post “اڑان پاکستان” پر عملدرآمد کے لیے صوبائی مشاورت کا آغاز – کراچی میں پہلی مشاورتی ورکشاپ سوموار 24 فروری کو کراچی میں منعقد ہوگی