ایف بی آر

ایف بی آر کے ٹیکس ریونیو میں 600 ارب روپے سے زائد کا شارٹ فال

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران ٹیکس ریونیو میں 600 ارب روپے سے زائد کا خسارہ سامنا کرنا پڑا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مقررہ مدت میں 7,947 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا تھا، تاہم اب تک صرف 7,344 ارب روپے ہی جمع کیے جاسکے، جس کے باعث مجموعی طور پر 603 ارب روپے کا شارٹ فال سامنے آیا ہے۔

فروری کے مہینے میں بھی ایف بی آر مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا، جہاں 983 ارب روپے کے ٹیکس ہدف کے مقابلے میں صرف 850 ارب روپے وصول کیے گئے، یوں ایک ماہ میں 133 ارب روپے کا خسارہ دیکھنے میں آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سات ماہ کے دوران ایف بی آر کے ٹیکس ریونیو میں 468 ارب روپے کا خسارہ رپورٹ کیا گیا تھا، جو اب بڑھ کر 603 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

مرزییویف Previous post ازبکستان کے صدر شوکت مرزییویف کی روسی نائب وزیر اعظم مرات خس نلین سے ملاقات
20 ارب ڈالر Next post عالمی بینک کا پاکستان کے ساتھ 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی قرضے کا معاہدہ