
ملائیشیا کی ایئرایشیا کا پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
کراچی: ملائیشیا کی ایک اور نئی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ایئرایشیا مئی 2025 سے کراچی کے لیے پروازیں چلائے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرایشیا کو فلائٹ آپریشن کی باضابطہ اجازت دے دی ہے۔
ایئرایشیا 30 مئی سے کراچی اور کوالالمپور کے درمیان ہفتہ وار چار پروازیں چلائے گی، جو اس ایئرلائن کے بین الاقوامی نیٹ ورک میں ایک اہم توسیع ہے۔
ماہرین کے مطابق، اس نئے روٹ سے دونوں ممالک کے درمیان سفری سہولیات میں بہتری آئے گی، جبکہ کم لاگت والی ایئرلائن کے آغاز سے فضائی سفر مزید سستا اور آسان ہو جائے گا۔
ایئرایشیا اس وقت 22 روٹس پر پروازیں چلا رہی ہے اور یہ ملائیشیا کی واحد کم لاگت والی ایئرلائن ہے جو کراچی کو براہ راست سروس فراہم کرے گی۔ اس فیصلے سے پاکستان میں ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہونے کی توقع ہے۔