عالم

جنگ ستمبر کے ہیرو ایم ایم عالم کی برسی: پاک فضائیہ کا خراجِ عقیدت

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: ستمبر 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور (ریٹائرڈ) محمد محمود عالم کی 12ویں برسی کے موقع پر پاک فضائیہ نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ایئر کموڈور ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ میں 1 منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے 5 جیٹ طیاروں کو مار گرایا تھا۔

انکا یہ ریکارڈ آج تک ناقابل شکست ہے۔ ائیر کموڈور ایم ایم عالم نے جنگ کے دوران 11 دنوں میں 9 دشمن طیاروں کو تباہ اور 2 طیاروں کو نقصان پہنچایا تھا۔ پاکستان کے اس بہادر بیٹے کو 1965 کی جنگ میں شاندار کارکردگی پر 2 بار ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔ قوم کے یہ ہیرو 18 مارچ 2013 کو طویل علالت کے بعد 78 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔

جرمن وزارتِ خارجہ Previous post امریکی سفر کے دوران جرمن شہریوں کے ساتھ برتاؤ پر نگرانی: جرمن وزارتِ خارجہ
ترکمانستان اور جارجیا کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 2024 میں 80 ملین ڈالر سے تجاوز کر گیا Next post ترکمانستان اور جارجیا کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 2024 میں 80 ملین ڈالر سے تجاوز کر گیا