فرحان

صاحبزادہ فرحان کا نیا قومی ریکارڈ، نیشنل ٹی 20 کپ میں تاریخ رقم

راولپنڈی، یورپ ٹوڈے: پشاور ریجن کے ٹاپ آرڈر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے نیشنل ٹی 20 کپ کے دوران ٹی 20 کرکٹ کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا۔

قومی ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں، صاحبزادہ فرحان نے ایبٹ آباد ریجن کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی، جو انہوں نے 58 گیندوں پر 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔

نئے ریکارڈ کی تفصیلات

اس اننگز کے ساتھ، صاحبزادہ فرحان نے نیشنل ٹی 20 کپ کے ایک ہی ایڈیشن میں 588 رنز مکمل کر لیے، جو کہ ایک نیا قومی ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل بھی یہ ریکارڈ انہی کے نام تھا، جب انہوں نے گزشتہ سیزن میں 12 اننگز میں 492 رنز بنائے تھے۔

فخر زمان کا ریکارڈ برابر

فرحان نے ایک ٹی 20 ٹورنامنٹ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا فخر زمان کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2022ء میں 13 اننگز میں 588 رنز اسکور کیے تھے۔

آذربائیجان Previous post ایس سی آئی آر ایف کی مذہبی آزادیوں پر رپورٹ پر آذربائیجان کے خلاف جانبداری کا الزام
پاکستان Next post پاکستان میں تفرقہ انگیز ایجنڈوں کے خلاف قومی اتحاد ناگزیر