
امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف بل دو طرفہ تعلقات کی عکاسی نہیں، دفترِ خارجہ
اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: دفترِ خارجہ نے امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف بل کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام دو طرفہ تعلقات کی حقیقی عکاسی نہیں کرتا۔
ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان امریکی ایوانِ نمائندگان میں پیش کیے گئے بل سے آگاہ ہے، تاہم یہ صرف ایک فرد کا اقدام ہے اور امریکی حکومت کی سرکاری پالیسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل حتمی منظوری سے قبل کئی کمیٹیوں کے مراحل سے گزرے گا، اور امید ظاہر کی کہ امریکی ایوانِ نمائندگان پاک-امریکا تعلقات کی بہتری کے لیے مثبت اقدامات کرے گا۔
دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور امریکا کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور دونوں ممالک باہمی مفادات کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔