پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان ادبی و ثقافتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق

پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان ادبی و ثقافتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: پاکستان میں متعین بلغاریہ کی سفیر محترمہ ارینا گانچوا نے اکادمی ادبیات پاکستان کا دورہ کیا اور صدر نشین اکادمی ڈاکٹر نجیبہ عارف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان ادبی و ثقافتی تعلقات اور باہمی روابط کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ اکادمی ادبیات پاکستان اور یونین آف بلغارین رائٹرز کے مابین ادب کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ پہلے ہی طے پا چکا ہے۔ بلغاریہ کی سفیر نے بلغاریہ میں اردو زبان و ادب کے فروغ کی صورت حال کو حوصلہ افزا قرار دیا۔

ڈاکٹر نجیبہ عارف نے بلغاریہ کی سفیر کو اکادمی کے جاری اور مستقبل کے ادبی منصوبوں سے آگاہ کیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ادبی تراجم اور ثقافتی روابط کے فروغ پر اتفاق کیا گیا تاکہ ادبی تبادلے کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

ملاقات کے بعد بلغاریہ کی سفیر محترمہ ارینا گانچوا نے اکادمی کے ایوان اعزاز اور پاکستانی زبانوں کے ادبی عجائب گھر کا بھی دورہ کیا اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ آخر میں، ڈاکٹر نجیبہ عارف نے بلغاریہ کی سفیر کو اکادمی کی مطبوعات کا تحفہ پیش کیا۔

خنجراب پاس Previous post خنجراب پاس سال بھر کھلا رہنے سے پاک چین تجارت میں تیزی، 15 لاکھ ڈالر مالیت کے “میڈ ان چائنا” ٹریکٹر ٹرک سوسٹ پورٹ کیلئے روانہ
پاکستان Next post ازبکستان – پاکستان: ڈیجیٹل ترقی کے شعبے میں تعاون کا نیا مرحلہ