
صدر مملکت آصف علی زرداری طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل
کراچی، یورپ ٹوڈے: صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد انہیں نوابشاہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری کو بخار اور انفیکشن کی شکایت کے بعد مختلف طبی معائنے کیے گئے۔ اسپتال میں ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم ان کی نگہداشت کر رہی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صدر زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔