فضائیہ

مزارِ اقبال پر پاک فضائیہ کے دستے کی گارڈ ڈیوٹی کی پروقار تقریب کا انعقاد

Read Time:57 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: یومِ پاکستان کے موقع پر پاک فضائیہ کی تمام بیسز اور تنصیبات پر یہ دن روایتی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ دن کا آغاز نمازِ فجر کے بعد پاکستان اور عالمِ اسلام کی سالمیت، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں کے اہتمام سے ہوا۔

اس یادگار دن کی مناسبت سے عظیم شاعر اور مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر گارڈ ماؤنٹنگ اور پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے ستلج رینجرز کی جگہ حفاظتی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال، ایئر آفیسر کمانڈنگ، پی اے ایف ائیرمین اکیڈمی، کورنگی کریک نے سربراہ پاک فضائیہ، افسران، ائیرمین اور سویلین عملے کی جانب سے مزارِ اقبالؒ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

یہ تقریب قومی شاعر اور عظیم مفکر کے لیے گہرے احترام اور عقیدت کا مظہر تھی، جنکے افکار آج بھی پاکستان کی نظریاتی اساس کو مستحکم بناتے ہوئے اس کی ترقی و پیش رفت کے لیے مسلسل رہنمائی اور تحریک فراہم کر رہے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
یومِ پاکستان Previous post یومِ پاکستان پر صدر آصف علی زرداری کا پیغام، اتحاد اور قومی عزم پر زور
Next post لائی بے قدراں نال یاری