
اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام عشرہ رحمت العالمینؐ کی مناسبت سے نعتیہ مشاعرہ “لوح بھی تو قلم بھی تو” اسلام آباد میں منعقد
اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ بسلسلہ عشرہ رحمت العالمین صلی اللّٰہ علیہ وسلم بہ عنوان ، لوح بھی تو قلم بھی تو، منعقد ہوا ۔صدارت معروف شاعر ڈاکٹر احسان اکبر نے کی۔مہمانان خصوصی میں وفا چشتی اور ضیاء الدین نعیم شامل تھے۔ عرش ہاشمی مہمان اعزاز کی احثیت سے شریک محفل تھے۔نظامت کاشف عرفان نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر احسان اکبر نے کہا کہ اکادمی نے عشرہ رحمت العالمین کی نسبت سے بہت ہی بابرکت محفل سجائی ہے جس پر میں صدر نشین اکادمی ڈاکٹر نجیبہ عارف کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔انھوں نے کہا کہ یہ محفل اس لیے بھی اہم ہے کہ اس میں پاکستان کے مختلف زبانوں کے شعرا نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت کا اظہار اپنی زبان میں کیا۔ یہ صدر نشین ڈآکٹر نجیبہ عارف کی ندرت افکار کا نتیجہ ہے کہ ہمیں نئی نئی چیزیں دیکھنے اور سننے کو ملتی ہیں۔آللہ پاک ہم سب کی حاضری کو قبول فرمائے۔
ڈاکٹر نجیبہ عارف صدر نشین اکادمی نے اس بابرکت محفل میں کلام پیش کرنےوالے شعرا اور سننے والے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔اس نعتیہ مشاعرے میں جن پاکستانی زبانوں کے شعرا نے بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نذرانہ عقیدت پیش کیا ان میں ڈاکٹر احسان اکبر، وفا چشتی( سرائیکی) ضیاء الدین نعیم ( اردو سرائیکی) عرش ہاشمی( اردو) ، اختر عثمان ( اردو، فارسی )ڈاکٹر نجیبہ عارف صدر نشین اکادمی ( اردو)، سید ابرار حسین ( اردو)، طارق ہاشمی( سرائیکی) اقبال حسین افکار ( پشتو) کرنل خالد مصطفی ، جناب احمد ترمذی ، جناب اطہر ضی ( اردو)ا ، اقدس ہاشمی ( اردو) ، حسن شہزاد راجہ ( اردو) الیاس بابر اعوان ( پنجابی) ڈاکٹر مہناز انجم( اردو) اطلس گل اطلس( پشتو) نصرت یاب نصرت ( اردو)، جناب سعید شارق ( اردو)، ناصر بلوچ ( بلوچی) محترمہ سبین یونس، ( اردو) جمال محسن، (اردو) محترمہ نویدہ مقبول بھٹی، ( اردو)محترمہ سارا خان (پشتو) ، محمد وسیم فقیر (ہندکو )ودیگر شامل تھے۔