
حکومت نے سولر صارفین پر اضافی ٹیکس کی منظوری روک دی، نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی کی ہدایت
اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: حکومت پاکستان نے سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی منظوری روک دی اور نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی کے احکامات جاری کر دیے۔
نیوز ہب کنسلٹنٹس کے مطابق، وزیراعظم اور وفاقی وزراء نے سولر صارفین پر اضافی ٹیکس کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے وزیر توانائی کو نیٹ میٹرنگ پالیسی کا ازسرِنو جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ مجوزہ نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت حکومت صارفین سے صرف 10 روپے فی یونٹ بجلی خریدنے اور ٹیکس عائد کرنے پر غور کر رہی تھی، تاہم اس فیصلے کو فی الحال معطل کر دیا گیا ہے۔