طالبان

افغان طالبان نے حملہ کر کے بھیانک غلطی کی، جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا گیا: محسن نقوی

اسلام آباد،یورپ ٹوڈے: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے حملہ کر کے بھیانک غلطی کی ہے اور ان کی جارحیت پر پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔

ایک بیان میں وزیرِ داخلہ نے کہا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں وار کیا اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت اور کھلی جارحیت ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کی جارحیت ناقابلِ برداشت ہے اور انہیں اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سلامتی اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔

اسرائیل Previous post بھارت۔اسرائیل گٹھ جوڑ اور اس کے تزویراتی مضمرات
افغانستان Next post افغانستان شدت پسندوں کا مرکز بن چکا، پاکستان جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے رہا ہے: خواجہ آصف