Africa 2 Cable Project

پاکستان کا ٹیلی کام سیکٹر ترقی کی راہ پر، حکومت کا Africa 2 Cable Project کا آغاز

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: پاکستان کا ٹیلی کام سیکٹر ترقی کی جانب گامزن ہے، اور حکومت پاکستان کی جانب سے ٹیلی کام اور آئی ٹی کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی میں مشکلات کے پیش نظر، حکومت پاکستان نے Africa 2 Cable Project کا آغاز کیا ہے۔

Africa 2 Cable Project دنیا کا سب سے بڑا زیر سمندر نیٹ ورک ہے، جو 45,000 کلومیٹر طویل کیبل نیٹ ورک پر مشتمل ہے۔ یہ منصوبہ 33 ممالک میں 46 لینڈنگ اسٹیشنز کو جوڑتا ہے۔ پاکستان میں اس منصوبے کا لینڈنگ مقام ہاکس بے، کیماڑی ٹاؤن کراچی میں ہو گا، جبکہ اس کا مقامی آپریٹر ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس ہوگا۔ اس منصوبے سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں بہتری آئے گی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن حکام کی کاوشوں سے پاکستان عالمی سائبر سیکیورٹی انڈیکس 2024 کی رینکنگ میں 79 ویں سے 40 ویں نمبر تک پہنچ چکا ہے۔

پاکستان ان 37 ممالک میں شامل ہوگیا ہے جنہوں نے WebTrust آڈٹ شدہ نیشنل پبلک انفراسٹرکچر قائم کیا ہے، جس سے ملک میں سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل سرٹیفیکیشن کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔

میانمار Previous post بیلاروس کے وزیر خارجہ کا میانمار کا سرکاری دورہ، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری کی توقع
وزیراعظم شہباز شریف کا فروری میں آذربائیجان اور ازبکستان کے اہم دورے کا اعلان Next post وزیراعظم شہباز شریف کا فروری میں آذربائیجان اور ازبکستان کے اہم دورے کا اعلان