شہباز شریف

مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار، دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد،یورپ ٹوڈے: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج ملک کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور افواج کا عزم ہے کہ ملک کے امن اور دفاع پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی افواج جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان مؤثر دفاعی حکمتِ عملی اور جدید پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے لیس ہیں اور کسی بھی اندرونی یا بیرونی چیلنج سے نمٹنے کی مکمل استعداد رکھتی ہیں۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

دریں اثنا پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان کا آپریشن “غضب للحق” جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دشمن کی پوسٹوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک مؤثر جوابی کارروائیوں میں 58 افغان خارجی ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ 12 پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

حکومتی اور عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھا جائے گا۔

افغانستان Previous post افغانستان شدت پسندوں کا مرکز بن چکا، پاکستان جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے رہا ہے: خواجہ آصف
زرداری Next post امن کو کمزوری سمجھنے والے سخت جواب کے لیے تیار رہیں، کوئی بھی ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہوگا: صدر آصف علی زرداری