عاصم بخاری

سینئر اداکار عاصم بخاری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

لاہور، یورپ ٹوڈے: پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ رات کومے میں چلے گئے تھے اور طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

ذرائع کے مطابق 76 سالہ عاصم بخاری کافی عرصے سے گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ پندرہ روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ طبیعت زیادہ بگڑنے پر وہ گزشتہ رات کومے میں چلے گئے تھے۔

عاصم بخاری نے اپنے طویل فنی کیریئر کے دوران متعدد ٹی وی ڈراموں، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور مداحوں کے دلوں میں خاص مقام بنایا۔ ان کی وفات پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سلمان نصیر Previous post پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں، لیگ نئے دور میں داخل ہو گئی: سلمان نصیر
اقوام متحدہ میں پاکستان کی ایران پر حملوں کی مذمت، بحرین اور روس کی قراردادوں کی حمایت Next post اقوام متحدہ میں پاکستان کی ایران پر حملوں کی مذمت، بحرین اور روس کی قراردادوں کی حمایت