آسٹریلیا

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ناٹنگھم، یورپ ٹوڈے: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 315 رنز اسکور کیے، جس میں بین ڈکیٹ نے 95 اور ول جیکس نے 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا اور مارنس لبوشین نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے 316 رنز کا ہدف 45 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ نے شاندار 154 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ مارنس لبوشین نے بھی 77 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔

چین Previous post چین کی توانائی کے شعبے میں 75 سالہ ترقی: سبز اور کم کاربن تبدیلی میں نمایاں پیشرفت
جغرافیائی سائنسز Next post بیجنگ میں دنیا کا پہلا جغرافیائی سائنسز کا ملٹی موڈل لارج لینگویج ماڈل ‘سیگما جیوگرافی’ متعارف