بگرام

افغانستان نے امریکی صدر ٹرمپ کے بگرام ایئر بیس سے متعلق اعلان کو مسترد کر دیا

کابل، یورپ ٹوڈے: امارت اسلامیہ افغانستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان کی بگرام ایئر بیس کو دوبارہ اپنے کنٹرول میں لینے کے اعلان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ افغان وزارتِ خارجہ کے اہلکار ذاکر جلالی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ افغانستان نے اپنی سرزمین پر کبھی بھی کسی بیرونی فوجی موجودگی کو قبول نہیں کیا۔

ذاکر جلالی نے واضح کیا کہ دوحہ مذاکرات اور اس کے نتیجے میں ہونے والے معاہدے کے دوران بھی اس نوعیت کے کسی امکان کو یکسر رد کر دیا گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان اور امریکا، کسی بھی فوجی موجودگی کے بغیر، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر سیاسی اور اقتصادی تعلقات قائم کر سکتے ہیں۔

زرداری Previous post صدر آصف علی زرداری کی اُرومچی میں کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری سے ملاقات، پاک۔چین تعلقات کے فروغ پر زور
آصف علی زرداری Next post صدر آصف علی زرداری کی تقریب میں پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون کی تین یادداشتوں پر دستخط