حزب اللہ

بیروت پر اسرائیلی حملہ: حزب اللہ کی قیادت محفوظ، ایران اور حماس کی مذمت

تہران، یورپ ٹوڈے: ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ اور ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین اسرائیلی حملے میں محفوظ ہیں اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ تاہم حزب اللہ کی جانب سے ابھی تک اس خبر کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا نے لبنان میں اپنے نمائندے کے ذرائع کی بنیاد پر اطلاع دی ہے کہ جمعہ کی شام بیروت کے جنوبی علاقے داہیہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کی قیادت کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام رہی اور کوئی شخص شہید نہیں ہوا۔

قبل ازیں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ حملے میں اسرائیل نے 15 میزائل فائر کیے، جن سے 6 عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

لبنانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں ابتدائی طور پر 2 افراد جاں بحق اور 76 زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ حملے سے قبل اسرائیل نے امریکا کو مطلع کردیا تھا۔

اقوام متحدہ نے اس حملے کو خطے میں خطرناک صورتحال کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے امریکا کا دورہ مختصر کردیا ہے، جبکہ لبنان میں ایرانی سفارتخانے نے اسرائیلی حملے کو کشیدگی میں اضافے کا خطرناک کھیل اور قابل سزا جرم قرار دیا ہے۔ حماس نے بھی بیروت پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے

اسپانسرڈ دہشت گردی Previous post پاکستان میں پڑوسی ممالک سے اسپانسرڈ دہشت گردی کا خطرہ: وزیراعظم شہباز شریف کا بیان
ناروے Next post ناروے کا یوکرینی مہاجرین کے لیے خودکار پناہ گزینی کا خاتمہ