
ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر بلاول بھٹو زرداری کا اظہارِ افسوس
اسلام آباد،یورپ ٹوڈے: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سپریم لیڈر کی شہادت کی خبر نہ صرف ایران بلکہ پوری دنیا کے لیے صدمے کا باعث بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد اور جنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع خطے میں امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ایران، اسرائیل اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ پورے خطے کے امن اور عالمی استحکام کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دی جائے۔