سردار سلیم حیدر

کتب بینی کو فروغ دینا ہو گا تاکہ معاشرے میں برداشت کا کلچر پروان چڑھے،سردار سلیم حیدر

غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے والوں کی اموات کا افسوس ہے، غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانا بھی باعث شرمندگی ہے،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ کتاب سے دوری عدم برداشت کو جنم دیتی ہے، کتب بینی کو فروغ دینا ہو گا تاکہ معاشرے میں برداشت کا کلچر پروان چڑھے، غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے والوں کی اموات کا افسوس ہے، غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانا بھی باعث شرمندگی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد پریس کلب میں امجد صدیق کی تصنیف “جاپان کہانی” کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے امجد صدیق کی تصنیف “جاپان کہانی” کی تقریب رونمائی میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب کا انعقاد اسلام پریس کلب میں کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ علم نبیوں کی میراث ہے، کتاب حصول علم کا سب سے بہترین ذریعہ ہے، کتاب سے دوری عدم برداشت کو جنم دیتی ہے، کتب بینی کو فروغ دینا ہو گا تاکہ معاشرے میں برداشت کا کلچر پروان چڑھے، سماجی برائیوں کے خاتمے میں کتب بینی کا کردار اہم ہے، گورنر پنجاب نے کہا کہ کتاب کے ذریعے ہم معاشرتی اقدار کا تحفظ کر سکتے ہیں، امجد صدیق کی تصنیف جاپان کہانی اچھی کاوش ہے، سلام آباد پریس کلب سے گہرا تعلق ہے، پی پی کی قیادت اپنے ورکرز کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے،کارکنوں کو عہدے دینا پی پی کی تاریخ ہے، سردار سلیم حیدر نے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے والوں کی اموات کا افسوس ہے، غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانا بھی باعث شرمندگی ہے، لاکھوں روپے لگا کر بیرون ملک جانے سے بہتر ہے کہ آدمی اس پیسے سے کاروبار کرے، ایسے واقعات کے سدباب کے لیے حکومت کے ساتھ عوام کا تعاون بھی ضروری ہے، اداروں کو چاہیے کہ انسانی سمگلروں کے خلاف کاروائی کریں، کئی ممالک میں ویزا لینے میں دشواری کی بڑی وجہ ہمارے شہریوں کا رویہ ہے، ایسے معاملات کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جانی چاہیے، وزیر اعظم ایسی کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیں جو ملکی بدنامی کا سبب بنے، پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے، صرف ہمیں سسٹم کو ٹھیک کرنا ہو گا، یہ ملک اللہ کا انعام ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بنا، ہم سب کو اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ہو گا،

عدلیہ Previous post عدلیہ اور وزرائے اعظم: طاقت، سیاست اور احتساب کی داستان
پاکستان Next post ساجد خان کی شاندار کارکردگی سے پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 127 رنز سے فتح