دبئی

دبئی کو اگلے چھ سالوں میں ایک لاکھ 85 ہزار نئے ملازمین کی ضرورت، دبئی ایئرپورٹ نوکریاں فراہم کرے گا

دبئی، یورپ ٹوڈے: دبئی ایئرپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ سن 2030 تک ایک لاکھ 85 ہزار نئے ملازمین کو نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔ اس اضافے کے بعد دبئی ایئرپورٹ سے وابستہ ملازمین کی کل تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔

المتکوم ایئرپورٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ تیزی سے مزید ایئر لائنز کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہو رہا ہے، جس سے نہ صرف دبئی کی معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ عالمی سطح پر ایوی ایشن کے شعبے میں بھی ترقی ہوگی۔

اس ترقی سے دبئی ایئرپورٹ دنیا بھر میں ایک اہم ہب بننے کے اپنے مشن کو مزید مستحکم کر رہا ہے، اور آنے والے سالوں میں ملازمت کے مواقع میں بھی اضافہ ہوگا۔

ساحر شمشاد مرزا Previous post پاکستان سری لنکا کے ساتھ پائیدار تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا
آئی ایس ایف Next post بحرین میں آئی ایس ایف جمنیزائیڈ 2024 کا آغاز، چین نے پہلا سونے کا تمغہ جیت لیا