کینیڈین انٹیلیجنس ایجنسی کی رپورٹ میں بھارت پر غیرملکی مداخلت کا الزام، مودی کو عالمی سطح پر ہزیمت

کینیڈین انٹیلیجنس ایجنسی کی رپورٹ میں بھارت پر غیرملکی مداخلت کا الزام، مودی کو عالمی سطح پر ہزیمت

اوٹاوا، یورپ ٹوڈے: کینیڈا کی خفیہ ایجنسی نے ایک تازہ جائزہ رپورٹ شائع کی ہے جس میں بھارت پر غیرملکی مداخلت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ یہ رپورٹ ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے جی 7 سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کینیڈا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں پہلے سے چلی آرہی کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔ ماضی میں بھی سکھ رہنما کے قتل کے معاملے پر دونوں ممالک کے تعلقات تناؤ کا شکار رہے ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ ایک طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کو اپنے لیے باعثِ اعزاز قرار دے رہے ہیں، تو دوسری جانب بھارتی وزیراعظم کو کینیڈا میں سفارتی دباؤ اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم مارک کارنی اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات منگل کے روز البرٹا میں ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے اپنے سفارتی تعلقات کو بحال کرنے اور سفارت کاروں کی واپسی پر اتفاق کیا۔ تاہم، اسی دوران سامنے آنے والی انٹیلیجنس رپورٹ نے بھارتی وزیراعظم کے دورے پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورتِ حال اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ عالمی برادری میں بھارت کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، جب کہ پاکستان کی عسکری اور سفارتی قیادت کو بڑی عالمی طاقتوں کی جانب سے اعتماد اور عزت مل رہی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت کا اعتراف Previous post صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت کا اعتراف
ٹرمپ-عاصم منیر ملاقات کے مثبت اثرات، مودی کی واشنگٹن آمد سے معذرت پر امریکی صدر کا سخت ردعمل Next post ٹرمپ-عاصم منیر ملاقات کے مثبت اثرات، مودی کی واشنگٹن آمد سے معذرت پر امریکی صدر کا سخت ردعمل