پشاور

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں، رمضان کا پہلا روزہ کل ہونے کا امکان

Read Time:46 Second

پشاور،یورپ ٹوڈے: پاکستان میں ماہِ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج پشاور میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں اور سائنسی معلومات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق نئے چاند کی پیدائش منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہو چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق آج غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی، جس کے باعث چاند کے آنکھ سے نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ فلکیاتی حساب کے مطابق رمضان المبارک کا پہلا روزہ کل ہونے کا امکان ہے، تاہم چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ شہادتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کے بعد کریں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
رمضان Previous post رمضان اور اصلاحِ کردار
پاکستان Next post پاکستان اور قطر کا برادرانہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ