چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بیان: ٹیم سلیکشن میں دخل اندازی نہیں کرتے
کراچی، یورپ ٹوڈے: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی کھلاڑی کی سلیکشن میں مداخلت نہیں کرتے۔ کراچی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ ٹیم میں فخر زمان کی شمولیت یا عدم شمولیت کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کرے گی۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ اُنہوں نے کسی کھلاڑی کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی کو کوئی ہدایت نہیں دی کہ اسے ٹیم میں شامل یا خارج کیا جائے۔
گیری کرسٹن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے ان کا معاہدہ ختم نہیں کیا بلکہ وہ خود علیحدہ ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی منعقد ہوگی اور تمام ٹیمیں شرکت کے لیے آئیں گی۔ عاقب جاوید کی تعیناتی کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔