محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے لیے دبئی روانہ

لاہور، یورپ ٹوڈے: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، محسن نقوی اجلاس کے دوران آئی سی سی بورڈ اراکین کو چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بریفنگ دیں گے اور انہیں ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

واضح رہے کہ روانگی سے قبل چیئرمین پی سی بی نے صبح سویرے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے پروجیکٹ پر جاری تعمیراتی کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اس دورے کے دوران محسن نقوی نے انکلوژرز کی اپ گریڈیشن کے کام کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہیں موقع پر بریفنگ بھی دی گئی۔

چیئرمین پی سی بی کی دبئی روانگی کا مقصد آئی سی سی بورڈ اراکین کو چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے آگاہ کرنا اور پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس اہم ایونٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینا ہے۔

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی Previous post ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024: 25ویں روز تھیٹر پلے “گڑیا کا گھر” پیش کیا گیا
احسن اقبال Next post دنیا تیز ترین تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، ڈیجیٹل انقلاب میں ڈیٹا کلیدی حیثیت رکھتا ہے، احسن اقبال