چیمپئنز ٹرافی 2025

آئی سی سی بورڈ اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

دبئی، یورپ ٹوڈے: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے تین روزہ اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے شرکت کی اور چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین محسن نقوی نے آئی سی سی بورڈ ممبران کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہوئے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر تیاریاں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

پی سی بی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں سے متعلق ایک رپورٹ بھی پیش کی گئی، جس پر آئی سی سی بورڈ نے اطمینان کا اظہار کیا۔ یہ ٹورنامنٹ اگلے سال فروری اور مارچ میں پاکستان میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں آئی سی سی چیئرمین اور انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر کی میعاد کو تین سال کرنے کی سفارش کی گئی، جبکہ مینز کرکٹ کمیٹی میں اسکاٹ ویننک کو فل ممبر اور اسکاٹ ایڈورڈز کو ایسوسی ایٹ ممبر کا نمائندہ مقرر کیا گیا۔

پاکستان Previous post امریکا کی پاکستان اور ایران کے ہتھیاروں اور ڈرون پروگراموں کی معاونت پر 26 اداروں پر پابندیاں
آئی ایم ایف Next post آئی ایم ایف کا پاکستان پر اصلاحات کے مستقل نفاذ پر زور