چیمپئنز ٹرافی

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے تیاریاں مکمل، محسن نقوی

لاہور، یورپ ٹوڈے: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

لاہور میں وزیرِ کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں کرکٹ ٹورنامنٹس اور چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر فیصل کھوکھر نے ریکارڈ مدت میں قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرِ نو پر محسن نقوی کو مبارکباد پیش کی، جبکہ محسن نقوی نے پنجاب حکومت کو کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

فیصل کھوکھر نے کہا کہ پی سی بی کے تعاون سے کرکٹ کو ہر سطح پر فروغ دینا حکومت کی ترجیح ہے، تاکہ ملک میں کھیلوں کا معیار مزید بہتر ہو سکے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنز ٹرافی کا شاندار آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس عالمی ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، بنگلا دیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جو کرکٹ شائقین کے لیے ایک سنسنی خیز مقابلہ ہوگا۔

ایران Previous post پاکستان اور ایران کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، او آئی سی اجلاس کی حمایت
انڈونیشیا تخلیقی صنعت کے عالمی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے Next post انڈونیشیا تخلیقی صنعت کے عالمی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے