چین میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے دوران 59 لاکھ سے زائد سرحد پار سفر، ویزا فری غیر ملکیوں کی آمد میں 59 فیصد اضافہ

چین میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے دوران 59 لاکھ سے زائد سرحد پار سفر، ویزا فری غیر ملکیوں کی آمد میں 59 فیصد اضافہ

بیجنگ، یورپ ٹوڈے: چین میں تین روزہ ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تعطیلات کے دوران ملک میں سرحد پار سفر کرنے والوں کی تعداد 59 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کر گئی، جو گزشتہ سال کی نسبت 2.7 فیصد زیادہ ہے۔ یہ اعداد و شمار منگل کے روز نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کیے گئے۔

عطلات کے دوران چین کی ویزا فری پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے والے غیر ملکیوں کی آمد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مجموعی طور پر 2 لاکھ 31 ہزار غیر ملکی شہری بغیر ویزا کے چین میں داخل ہوئے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 59.4 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

اس سال ڈریگن بوٹ فیسٹیول، جسے “ڈوان وو فیسٹیول” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، 31 مئی کو منایا گیا، جبکہ تعطیلات 31 مئی سے 2 جون تک جاری رہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر امور پر جائزہ اجلاس، ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے اقتصادی استحکام کے عزم کا اعادہ Previous post وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر امور پر جائزہ اجلاس، ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے اقتصادی استحکام کے عزم کا اعادہ
اولان باتور میں ترکمان-منگول تجارتی فورم کا انعقاد، 14 دو طرفہ معاہدوں پر دستخط Next post اولان باتور میں ترکمان-منگول تجارتی فورم کا انعقاد، 14 دو طرفہ معاہدوں پر دستخط