
سربیا میں عظیم آذربائیجانی موسیقار اُزئیر حاجی بیوف کی 140ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری
بلگراد، یورپ ٹوڈے: سربیا میں ممتاز آذربائیجانی موسیقار اور مشرق میں اوپیرا کے بانی اُزئیر حاجی بیوف کی 140ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
یہ اقدام آذربائیجان کے سفارتخانے کی معاونت سے ممکن ہوا۔ “سربیا مارکا” کے تحت جاری کیے گئے ان ٹکٹوں پر تحریر ہے: ’’اُزئیر حاجی بیوف کی 140ویں سالگرہ‘‘ اور ’’آذربائیجانی موسیقار، مشرق میں اوپیرا کے بانی‘‘۔
ٹکٹ کے ڈیزائن میں حاجی بیوف کے اُس مجسمے کی تصویر شامل ہے جو 2011 میں نووی ساد میں نصب کیا گیا تھا۔
یہ اجراء اُن تقریبات کی ایک کڑی ہے جو سربیا میں آذربائیجان کے سفارتخانے کی جانب سے حاجی بیوف کے فن اور ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی جارہی ہیں۔
 
                                        