نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

Read Time:36 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان پیر کے روز علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق، برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے سینیٹر اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

گفتگو کے دوران برطانوی وزیر خارجہ نے علاقائی امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور خطے میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور میں قریبی رابطہ اور تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا، اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
a man in a suit and tie standing in front of microphones Previous post چین کی بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم، اختلافات کے پُرامن حل پر زور
پاک افواج نے "آپریشن بنیان مرصوص" کی کامیاب تکمیل کا اعلان کر دیا Next post پاک افواج نے "آپریشن بنیان مرصوص” کی کامیاب تکمیل کا اعلان کر دیا