اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا عراقی ہم منصب سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

Read Time:30 Second

اسلام آباد،یورپ ٹوڈے: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے عراق کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ فواد حسین سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کو قابو میں رکھنے، تناؤ میں کمی لانے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل اور مؤثر کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس امر پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر باہمی رابطہ برقرار رکھا جائے گا اور قریبی مشاورت جاری رکھی جائے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
ترکمانستان Previous post ترکمانستان میں صنعتکاروں کی یونین کی 18ویں سالگرہ کی نمائش اور بین الاقوامی فورم “ترکمانستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری” کا انعقاد
صدرِ مملکت Next post صدر آصف علی زرداری کی بوسنیا و ہرزیگووینا کی قیادت کو یومِ آزادی پر مبارکباد