شگاتسے

شگاتسے شہر کے ڈنگری کاؤنٹی میں زلزلہ، 32 افراد جاں بحق، 38 زخمی

لہاسا، یورپ ٹوڈے: شیزانگ خودمختار علاقے کے شہر شگاتسے کے ڈنگری کاؤنٹی میں 6.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 32 افراد کے جاں بحق ہونے اور 38 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ اطلاع علاقائی آفات سے بچاؤ کے ہیڈکوارٹرز نے جاری کی ہے۔

چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق، زلزلے کا مرکز 28.5 ڈگری شمالی عرض البلد اور 87.45 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ یہ زلزلہ منگل کی صبح 9 بج کر 5 منٹ (بیجنگ وقت) پر آیا۔

زلزلے سے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اور حکام کی جانب سے صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

ڈونلڈ بلوم Previous post ڈونلڈ بلوم نے پاکستان میں بطور امریکی سفیر اپنی مدت مکمل کر لی
پاکستان Next post پاکستان ، جمہوریت اور مکالمہ