ای سی سی کا اہم اجلاس: وزارتِ خارجہ کے لیے اضافی فنڈز اور کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس سپلائی میں کمی کا فیصلہ متوقع
اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) آج وزارتِ خارجہ اور پیٹرولیم ڈویژن کی پیش کردہ سمریوں پر اہم فیصلے کرے گی۔
ذرائع کے مطابق، وزارتِ خارجہ نے شنگھائی کانفرنس کے انعقاد کے لیے 1 ارب روپے کے اضافی فنڈز طلب کیے ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ موجودہ بجٹ میں ایس سی او اجلاس کے انتظامات ممکن نہیں ہیں۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ پلانٹس بجلی کی کم پیداوار اور گیس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے نقصان کا باعث بن رہے ہیں۔ کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس سپلائی کی پانچویں کیٹیگری میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور انہیں صرف 242 ایم ایم سی ایف ٹی گیس فراہم کی جائے گی۔