عیدالفطر

ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منائی جا رہی ہے

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں، جن میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد کی فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد اور کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید کے مرکزی اجتماعات منعقد ہوں گے۔

کراچی میں نماز عید کے دیگر بڑے اجتماعات نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ، جامع مسجد آرام باغ، جناح مسجد برنس روڈ، جامع مسجد امجدیہ عالمگیر روڈ، ایکسپو سینٹر، مسجد بیت المکرم گلشن اقبال، دارالعلوم کراچی، مسجد ابو بکر کلفٹن، سبیل والی مسجد سلطان مسجد ڈیفنس، طوبی مسجد ڈیفنس، جامع مسجد کنزالایمان گرومندر، جامع مسجد طیبہ، سفید مسجد، فاران مسجد سمیت دیگر بڑی مساجد اور امام بارگاہوں میں ہوں گے۔

عید کے روح پرور اجتماعات میں علماء کرام امت مسلمہ کو اخوت، اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیں گے، جبکہ نماز کے بعد ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔

میٹھی عید کی روایتی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے گھروں میں شیر خرمہ، کھیر، مٹھائیاں، کیک اور دیگر لوازمات سے مہمانوں کی تواضع کی جائے گی۔

عیدالفطر Previous post صدر اور وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد
ہملٹن Next post پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں عید منائے گی