بجلی

ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت بجلی صارفین کو 52 ارب 12 کروڑ روپے کے ریلیف کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے۔

یہ درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی ہے، جس پر نیپرا 12 فروری کو سماعت کرے گا۔

نیپرا کے مطابق، درخواست میں کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی مانگی گئی ہے، جبکہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں، آپریشنز اور مینٹیننس چارجز کے لیے 2 ارب 69 کروڑ روپے کی درخواست بھی دی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق، اکتوبر تا دسمبر 2024ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہو گا، جس سے کراچی کے صارفین کو بھی بجلی کی قیمت میں ممکنہ کمی کا فائدہ پہنچے گا۔

شوکت Previous post صدر ازبکستان شوکت مرزئیف 4-5 فروری 2025 کو ملائیشیا کا سرکاری دورہ کریں گے
الیکٹرک بسوں Next post اسلام آباد میں الیکٹرک بسوں کا اجرا، ماحولیاتی تحفظ کی جانب اہم پیش رفت