ایتھوپیا کے سفیر نے اسلام آباد میں خواتین صحافیوں کےلۓ اسپورٹس گالا کا افتتاح کردیا

ایتھوپیا کے سفیر نے اسلام آباد میں خواتین صحافیوں کےلۓ اسپورٹس گالا کا افتتاح کردیا

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیرڈاکٹر جمال بکرعبداللہ نے اتوارکےروزاسلام آباد کے مرغزار کرکٹ گراؤنڈ میں خواتین صحافیوں کےلۓ اسپورٹس گالا 2025 کا افتتاح کیا۔

اس تقریب کا اہتمام نیشنل پریس کلب، ویمن جرنلسٹس کاکس، کیپٹل پریمیئر لیگ اور دیگر شراکت داروں نے کیا تھا۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جناب افضل بٹ، این پی سی کے صدر جناب اظہر جتوئی، این پی سی کی جنرل سیکرٹری و ویمن جرنلسٹس کاکس کی چیئرپرسن محترمہ نیئر علی، اور پاکستان افریقہ فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے چیئرمین جناب ظفر بختاوری نےایتھوپین سفیرِ کا کرکٹ گراؤنڈ آمد پر پُرتپاک استقبال کیا۔

سفیرجمال بکر عبداللہ نے میچ کا آغاز کرنے کے لیے پہلی گیند کھیلی اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی خوشحالی و ترقی کے لیے کھیلوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نےکھیلوں کے سماجی ہم آہنگی، قومی یکجہتی، ایک صحت مند اور مضبوط قوم کی تعمیر، اور اقوام عالم کے مابین ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے میں کلیدی کردار کو اُجاگر کیا۔

سفیر نے پاکستانی عوام کو کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم قرار دیا اور پاکستان و ایتھوپیا کے مابین عوامی سطح پر تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا،

انہوں نے میچ میں حصہ لینے والی خواتین صحافیوں کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف رباط کی سڑکوں پر ہزاروں مراکشی شہریوں کا احتجاجی مارچ Previous post غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف رباط کی سڑکوں پر ہزاروں مراکشی شہریوں کا احتجاجی مارچ
امریکی وفد کا دورہ پاکستان، معدنی وسائل اور انسداد دہشت گردی تعاون پر بات چیت متوقع Next post امریکی وفد کا دورہ پاکستان، معدنی وسائل اور انسداد دہشت گردی تعاون پر بات چیت متوقع